ابنا: پاکستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان رابطہ کار کمیٹی کی جانب سے ابھی تک ملاقات کے لیے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم حکومتی کمیٹی کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی نے پاکستان کے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا ہے کہ طالبان کمیٹی کو خط لکھ دیا تھا ممکن ہے طالبان سے ہونے والی ملاقات میں خط کا جواب دیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے وقت کے بارے میں طالبان رابطہ کار کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کو آگاہ کرنا ہے، اجلاس میں کن امور پرغور ہو گا یہ طالبان کمیٹی ہی بتا ئے گی۔ادھر طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ حکومتی ٹیم مذاکراتی عمل کو میڈیا ٹرائل بنانے کی کوشش کررہی ہے ،جونقصان دہ ہے، کمیٹیوں کی مشاورت سے قبل یک طرفہ بیانات سے مذاکراتی عمل میں خلل پیداہو سکتاہے۔ طالبان رابطہ کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے ترجمان نے جیونیوز سے بات چیت میں کہاہے کہ حکومتی کمیٹی کے بیانات حقیقت کے منافی ہیں، حکومتی کمیٹی سے ہر معاملے پر رابطے میں رہتے ہیں اور ہربات کابروقت جواب بھی دیاہے۔طالبان کمیٹی ہر وقت اور ہر جگہ مذاکرات کے لیے تیار ہے ،کبھی ملاقات سے انکار نہیں کیا۔مذاکرات حساس معاملہ ہے ،کمیٹیوں کی مشاورت کے بعد دی گئی رائے ہی مفید ثابت ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505866
پاکستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان رابطہ کار کمیٹی کی جانب سے ابھی تک ملاقات کے لیے آگاہ نہیں کیا گیا